پاکستان

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلاب کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ہیڈ بلوکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں ڈیوٹی پر تھے، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا گہرے غم اور افسوس کا اظہار

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ضلع قصور میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد ضلع قصور میں ہیڈ بلوکی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر تھے کہ اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کے انتقال پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا۔