پاکستان

پنجاب، خیبرپختونخوا کے کئی شہروں، اسلام آباد، اور آزاد کشمیر میں بھی زلزلہ

راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپوہ، سرگودھا، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، پاراچنار، چارسدہ، مردان، مانسہرہ، ہزارہ ڈویژن، تورغر، راولاکوٹ اور گردونواح میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا کے کئی شہروں، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں بھی رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز پاک-افغان سرحد کے قریب ہندوکش ریجن میں 8 کلو میٹر زیرزمین تھا، زلزلے کے بعد آفٹر شاک بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاالدین، گجرات، شیخوپوہ، سرگودھا اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔

پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، پاراچنار، چارسدہ، مردان، مانسہرہ، ہزارہ ڈویژن، تورغر، آزاد کشمیر اور راولاکوٹ سمیت دیگر کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور رات خوف کے عالم میں گزاری۔