کئی روز اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئے
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، سونا 3 ہزار 480 ڈالر فی اونس اور چاندی 40.70 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوا، صرافہ ایسوسی ایشن
ملک میں کئی روز سے بڑھنے والی سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئے، منگل کو صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے پر برقرار رہی۔
24 قیراط کا 10 گرام سونا بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی بدستور 2 لاکھ 91 ہزار 341 روپے رہی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 303 روپے اور 10 گرام قیمت 3 ہزار 689 روپے پر برقرار رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، جہاں سونا 3 ہزار 480 ڈالر فی اونس اور چاندی 40.70 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوئی۔