کاروبار

سونے کی قیمت پھر سیکڑوں روپے اضافے سے نئی بلندی پر پہنچ گئی

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 540 ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 3 ہزار 552 ڈالر فی اونس ہوگئی، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، جمعے کو سیکڑوں روپے اضافے کے بعد سونے کی قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوا جبکہ گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 76 ہزار 700 روپے رہی تھی۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط سونا بھی 943 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ96 ہزار 56 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 96 ہزار 999 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب مقامی منڈی چاندی کی قیمت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی، 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 315 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 3 ہزار 699 روپے برقرار رہی جبکہ بین الاقوامی منڈی میں چاندی کا بھاؤ 40.82 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 540 ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 3 ہزار 552 ڈالر فی اونس ہوگئی۔