کراچی میں آج پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان
والدین اور طلبہ کی پریشانی کے پیش نظر نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن
بارش کے پیش نظر کراچی میں آج (بدھ) پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا اعلان کیا کہ کراچی میں بارش کے بعد پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔
ایسوسی ایشن نے بتایا کہ والدین اور طلبہ کی پریشانی کے پیش نظر نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔