پاکستان

رحیم یار خان: کشتی حادثے میں لاپتا مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، مجموعی تعداد 9 ہو گئی

برآمد ہونے والی لاشوں میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے، جن کی شناخت 22 سالہ ذکیہ بی بی،25 سالہ رفعیہ بی بی اور 45 سالہ محمد حسن کی نام سے ہوئی۔

رحیم یارخان کے موضع نور والا میں گزشتہ روز (9 ستمبر) کو کشتی الٹنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کشتی حادثے میں لاپتا ہونے والی مزید 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جن کی شناخت 22 سالہ ذکیہ بی بی،25 سالہ رفعیہ بی بی اور 45 سالہ محمد حسن کی نام سے ہوئی۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کو ایک ہی خاندان کے 25 افراد کو کشتی کے زریعے محفوظ مقامات پر منتقل کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا تھا۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کرکے 14 افراد کو زندہ بچا لیا تھا جبکہ دیگر کی تلاش شروع کر دی گئی تھی۔

6 ستمبر کو ملتان کے قریب جلال پور پیر والا میں بھی سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔