یونان، یورپی یونین اور ہنگری کے سفرا نے صدر مملکت کو اسناد پیش کیں
ایوان صدر میں اسناد سفارت پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کے مطابق ایوان صدر میں اسناد سفارت پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یونان، یورپی یونین اور ہنگری کے سفرا نے صدر آصف علی زرداری کو اسناد پیش کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں تین ممالک کے سفراء سے اسناد وصول کیں، یونان کی نامزد سفیر ایلینی پوریکی نے صدر مملکت کو اسناد پیش کیں،۔
اسی طرح یورپی یونین کے نامزد سفیر رائموندس کاروبالیس اور ہنگری کے نامزد سفیر ڈاکٹر زولتان وارگا نے بھی صدر مملکت کو اسناد پیش کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے سفرا کو تقرری پر مبارکباد پیش کی، اورپاکستان آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت نے باہمی تعاون کے فروغ میں سفرا کے کردار کی اہمیت اجاگر کی۔