کراچی: جناح ہسپتال میں پہلی بار گھٹنے کے کینسر کا کامیاب آپریشن، نوجوان کو مصنوعی گھٹنا لگادیا گیا
26 سالہ نوجوان کو گھٹنے اور پاؤں کے نیچے کینسر تھا، نوجوان کومصنوعی گھٹنا لگا کرنئی زندگی دے دی گئی ہے، ڈاکٹر فرخ
کراچی کے جناح ہسپتال میں پہلی بار گھٹنے کےکینسر کا کامیاب آپریشن کرکے مریض کو مصنوعی گھٹنا لگادیا۔
جناح ہسپتال کے ڈاکٹر فرخ نے بتایا کہ 26 سالہ نوجوان کو گھٹنے اور پاؤں کے نیچے کینسر تھا، نوجوان کومصنوعی گھٹنا لگا کرنئی زندگی دے دی گئی ہے۔
ڈاکٹر فرخ نے بتایا کہ آپریشن کے بعد مریض کے تمام ٹیسٹ نارمل آئے ہیں، مریض کے جسم میں اب کینسر کا کوئی اثر نہیں۔