سیلاب سےمتاثرہ حب کینال میں مرمت کے بعد پانی چھوڑ دیاگیا، میئر کراچی
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے خوشبخری سنائی ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی حب کینال میں مرمت کے بعد پانی چھوڑ دیا گیا ہے، رواں ہفتے بارش کے دوران حب کینال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تھی۔
ڈان نیوز کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ حب کینال میں آج صبح پانی چھوڑ دیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ حب کینال بدھ کو ہونے والی بارش اور برساتی ریلے سےمتاثر ہوئی تھے،اطراف کی مٹی بہہ جانے کے باعث کینال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی تھی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حب کینال کےاطراف کی مٹی پانی میں بہہ جانے کےباعث کینال ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوئی اور اس کا 20 میٹر کا حصہ متاثر ہوگیا تھا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ شہریوں کوحب ڈیم سے پانی کی فراہم صبح 7بجےسےشروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حب کینال 12.8 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی تھی جس کا گزشتہ ماہ 14 اگست کو ہی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افتتاح کیا تھا۔
تاہم افتتاح کے کچھ روز بعد ہی بارش کے نتیجے میں سیلاب کا کچھ حصہ متاثر ہوا تھا اور شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی تھی، جس پر کے ایم سی نے مرمت کا کام مکمل کرکے فراہمی آب شروع کردی تھی تاہم گزشتہ ہفتے بارش کے باعث حب کینال کے 20 میٹر حصے کو نقصان پہنچا تھا۔