کاروبار

بڑی کمی کے ایک روز بعد سونے کی قیمتوں میں استحکام

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3 ہزار 668 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک میں سونے کی قدر میں بڑے اضافے کے ایک دن بعد قیمتوں میں استحکام آیا ہے، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر برقرار رہی، اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے اور 10 گرام 22 قیراط سونا 3 لاکھ 5 ہزار 408 روپے پر فروخت ہوا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3 ہزار 668 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 31 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 418 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام 24 قیراط چاندی 26 روپے بڑھ کر 3 ہزار 787 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 0.31 ڈالر اضافے سے 41.91 ڈالر فی اونس ہوگئی۔