پاکستان

مرتضیٰ وہاب نے نمائش تا جامع کلاتھ گرین لائن ٹریک کا توسیعی کام رکوا دیا

پی آئی ڈی سی ایل نے کے ایم سی سے این او سی حاصل نہیں کی، این او سی لینے پر کام شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی، ترجمان میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نمائش تا جامع کلاتھ گرین لائن ٹریک کا توسیعی کام رکوا دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان میئر کراچی نے مؤقف اپنایا کہ پی آئی ڈی سی ایل نے کے ایم سی سے این او سی حاصل نہیں کی، این او سی لینے پر کام شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق دو کلومیٹر ٹریک کیلئے اگست میں کام شروع کیا گیا تھا، کئی روز کام جاری رہنے کے بعد میئر کی جانب سے اچانک بند کرایا گیا۔

چیئرمین کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کام رکنے سے روزانہ کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوگا۔