وہاڑی میں کار مسافر کوچ سے جاٹکرائی، 6 افراد جاں بحق
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق کار سوار فیصل آباد کے رہائشی تھے،جبکہ حادثے کے نتیجےمیں کار مکمل تباہ ہوگئی، بس ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی
وہاڑی میں تیز رفتار کار مسافر کوچ سے جاٹکرائی، حادثے میں کار سوار 6 افراد جاں بحق جبکہ بس ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق وہاڑی میں تیز رفتار کار مسافر کوچ سے ٹکراگئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور بس ڈرائیور سمیت متعدد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق حادثے میں جاں بحق کار سوار فیصل آباد کے رہائشی تھے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کے نتیجے یمں کار مکمل تباہ ہوگئی اور ریسکیو کے عملے نے کار کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالیں۔