سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ جاری، آج بھی بھاؤ ہزاروں روپے بڑھ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں تاریخی اضافہ جاری ہے، آج بھی ایک تولہ سونا مزید 3 ہزار 178 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے تک جا پہنچا۔
ڈان نیوز کے مطابق عالمی بازار سمیت ملک بھر سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 37 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 855 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے ۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 178 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے تولہ ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 725 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 48 ہزار 746 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح، چاندی کی فی تولہ قیمت میں 16 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے نئی قیمت 4 ہزار 776 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔