کاروبار

2500 روپے فی تولہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں استحکام

عالمی مارکیٹ میں بھی استحکام دیکھنے میں آیا جہاں سونے کی قیمت فی اونس 3 ہزار 865 ڈالر پر برقرار رہی، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

کئی روز سے جاری اضافے کے بعد گزشتہ روز ڈھائی ہزار روپے کمی کے بعد جمعہ کو پاکستان بھر میں سونے قیمتیں مستحکم رہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعہ کو 24 قیراط سونے کا فی تولہ ریٹ 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے رہا، جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ریکارڈ کی گئی، اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام 3 لاکھ 20 ہزار 481 روپے میں دستیاب رہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی استحکام دیکھنے میں آیا جہاں سونے کی قیمت فی اونس 3 ہزار 865 ڈالر پر برقرار رہی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کے نرخوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 24 قیراط چاندی کا فی تولہ ریٹ 4 ہزار 839 روپے اور 10 گرام 4 ہزار 148 روپے رہا، بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت فی اونس 47.40 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔