کاروبار

سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں 21 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 16 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کی طرح دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کو ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں کئی روز کے مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 578 روپے تنزلی سے 4 لاکھ 20 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی۔

آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1800 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے ہوگئی ہے جو گزشتہ روز 3 ہزار 924 روپے گراوٹ کے بعد 3 لاکھ 60 ہزار 597 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بھی مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 16 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام چاندی کی قیمت 4 ہزار 225 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 48.30 ڈالر پر آگئی ہے۔