کراچی: جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز نے گردن میں پیوست خنجر نکال کر شہری کی جان بچالی
40 سالہ شخص کو جھگڑے کے دوران گھونپا گیا خنجر شریانوں کے خطرناک حد کے قریب تھا، تھراسک سرجن ڈاکٹر شعیب کی قیادت میں کامیاب سرجری کی گئی۔
کراچی میں جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کرکے شہری کی گردن میں گھونپا گیا خنجر نکال کر اس کی جان بچالی۔
ڈاکٹرز کے مطابق 40 سالہ شخص کو گھریلو جھگڑے کے دوران خنجر مارا گیا تھا جو گردن کی دائیں جانب گھس گیا تھا اور خون کی شریانوں کے خطرناک حد کے قریب تھا۔
ڈاکٹرز کے مطابق زخمی حالت میں جناح ہسپتال لائے گئے شخص کی ٹیسٹ کے فوری بعد سرجری کی گئی، تھراسک سرجن ڈاکٹر محمد شعیب کی زیر قیادت ای این ٹی سرجن ڈاکٹر فراصت اور ڈاکٹر کیریو پر مشتمل ٹیم نے آپریشن کیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شخص کی گردن میں گھونپے گئے خنجر کا کنارہ گردن کے دوسری جانب جلد تک پہنچ چکا تھا، اس شخص کو اللہ تعالی نے نئی زندگی عطا کی ہے۔