پاکستان

ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع

ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھادی گئی ہے، ایف بی آر نے تاریخ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں مزید 15 دن کی توسیع کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھادی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مختلف تاجر تنظیموں اورٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست پرتاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 (اے) کے تحت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی۔

ایف بی آر نے یکم اکتوبر کو پریس ریلیز میں بتایا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی گئی ہے، فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت کیا گیا ہے۔

قبل ازیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 30 ستمبر کی مقرر کردہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔