پوسٹ شیئر کرو تو کمنٹس کیے جاتے ہیں ’سروس دستیاب ہے، گھر پر اکیلی ہوں، زرین خان
بولی وڈ اداکارہ زرین خان نے اپنی پوسٹس پر صارفین کے نامناسب کمنٹس کیے جانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جو کوئی بھی پوسٹ کرتی ہیں تو صارفین جلد ہی نامناسب کمنٹس کرنا شروع کردیتے ہیں۔
زرین خان نے انسٹاگرام اور فیس بک پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ان کی طرح دوسرے افراد کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو رہا ہے؟ یا صرف ان کی پوسٹس پر نامناسب کمنٹس کیے جاتے ہیں؟
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے نوٹ کیا ہے کہ نامناسب کمنٹس صرف انسٹاگرام پوسٹس پر کیے جاتے ہیں، انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ نامناسب کمنٹس کرنے والے حقیقی اکاؤنٹس ہیں یا پھر وہ جعلی ہیں؟
زرین خان نے کہا کہ اگر وہ کسی فوتگی کی پوسٹ بھی کرتی ہیں تو بھی ان کی پوسٹ پر انتہائی نامناسب کمنٹس کیے جاتے ہیں، صارفین کے اکاؤنٹس سے کمنٹس کیے جاتے ہیں کہ ’گیلا کر دوں گی‘۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ جیسے ہی انسٹاگرام پر کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں تو درجنوں اکاؤنٹس سے نامناسب کمنٹس کیے جاتے ہیں، جن میں انتہائی فحش اور نامناسب جملے لکھے جاتے ہیں۔
بولی وڈ اداکارہ کے مطابق ان کی پوسٹس پر کمنٹس کیے جاتے ہیں کہ انہیں بوائے فرینڈ چاہیے، گرل فرینڈ چاہیے، گھر پر اکیلی ہوں، سروس دستیاب ہے اور گیلا کردوں گی۔
زرین خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے دوسری شوبز شخصیات اور انسٹاگرام صارفین سے بھی سوال کیا کہ ان کی پوسٹس پر بھی ایسا ہی ہوتا ہے، ایسے ہی کمنٹس کیے جاتے ہیں یا صرف ان کی پوسٹس پر ایسا ہوتا ہے؟
ان کے مطابق ان کی پوسٹس پر مختلف اشیاء کی تصاویر بھی شیئر کی جاتی ہیں۔
انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اس طرح کے نامناسب کمنٹس کرنے والے حقیقی انسٹاگرام صارفین ہوتے ہیں یا پھر وہ جعلی بوٹ اکاؤنٹس ہوتے ہیں؟
زرین خان کی ویڈیو پر لوگوں نے تبصرے کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ بھارت کی نئی نسل پریشانی کا شکار ہے، وہ اس طرح کے نامناسب کمنٹس کرتی ہے۔