پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف سول و عسکری قیادت کے ہمراہ آئندہ ہفتےسعودی عرب کا دورہ کریں گے

3 روزہ دورے کے دوران پاکستانی وفد سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرے گا، وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو سے بھی خطاب کریں گے، سفارتی ذرائع

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سول و عسکری قیادت کے ہمراہ سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم دورے کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے، وزیراعظم کے وفد میں سیاسی اور عسکری قیادت اور وفاقی وزرا شامل ہوں گے۔

وزیراعظم دورے کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور فیوچر انونسٹمنٹ انیشی ایٹیو سے بھی خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ 17 ستمبر کو بھی سعودی عرب کا غیر معملی دورہ کیا تھا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں ایک ’دوطرفہ تذویراتی دفاعی معاہدے‘ پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت یہ طے پایا تھا کہ کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے کے پس منظر میں ہونے والے حالیہ عرب سربراہی اجلاس نے اجتماعی سلامتی کے رجحان کا عندیہ دیا تھا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ معاہدہ موجودہ عالمی حالات سے جڑا ہوا ہے اور دونوں ممالک کے دفاعی خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب، اس معاہدے کو پاک-بھارت کشیدہ تعلقات اور ایران-اسرائیل جنگ کی وجہ سے بھی دیکھا جارہا ہے جب مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مخصر جھڑپ ہوئی جب کہ جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ لڑی گئی تھی۔

ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ

وزیراعظم سعودی عرب سے برطانیہ روانہ، تاریخی استقبال پر ولی عہد سے اظہار تشکر

سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع