پاکستان

اسحٰق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کا رابطہ، باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

اقوامِ متحدہ سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار اور الجزائر کے وزیرِ خارجہ احمدعطف نے ٹیلی فونک گفتگو میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار کو الجزائر کے وزیرِ خارجہ احمدعطف کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور الجزائر کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اقوامِ متحدہ سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔