نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر کلین سوئپ کردیا
نیوزی لینڈ نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں بھی انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 41ویں اوور میں 222 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 45ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
انگلینڈ کی آدھی ٹیم صرف 44 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد جوس بٹلر نے 38، جیمی اوورٹن نے 68 اور بریڈن کرس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔
ٹاپ انگلش بالے بازوں میں جیمی اسمتھ 5، بین ڈکٹ 8، جوئے روٹ 2، کپتان ہیری بروکس 6 اور جیکب بیتھل 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر 4، جیکب ڈفی 3، زیک فولکس 2 اور مچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن روندرا 46 اور ڈیرل مچل 44 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ ڈیوڈ کونوے 34 اور کپتان مچل سینٹنر نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمی اووٹن، سیم کرن 2،2 جب کہ عادل رشید اور بریڈن کرس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔