لاڑکانہ میں زائرین کی بس الٹ گئی، 25 افراد زخمی
بس لاڑکانہ کے قریب خیرپور جوسو کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، زخمیوں ٹراما سینٹر لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔
لاڑکانہ کے قریب زائرین کی بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 25 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق شکارپور کے علاقے رستم کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 40 افراد سیہون شریف جا رہے تھے کہ بس لاڑکانہ کے قریب خیرپور جوسو کے مقام پر ڈرائیور سے بےقابو ہوکر الٹ گئی۔
حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 25 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ٹراما سینٹر لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا۔