پاکستان

ہری پور: رکشہ ٹرک سے ٹکرا گیا، خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، رکشہ سوار رشتے داروں کے گھر تعزیت کے لیے جارہے تھے، پولیس

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں پھرہالہ چوک میں بے قابو رکشہ ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ہری پور میں بے قابو رکشہ ٹرک سے ٹکرا گیا، حادثہ پھرہالہ چوک میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، رکشہ سوار رشتے داروں کے گھر تعزیت کے لیے جارہے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق رکشے میں سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے تھے جب کہ حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کردیا گیا ہے۔