فلم ساز فرح خان کا جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے کا انکشاف
معروف بولی وڈ فلم ساز، و کوریوگرافر فرح خان بھی جنسی ہراسانی کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک ہدایت کار رات کو ان کے بستر پر آگیا تھا، جس پر انہوں نے ہدایت کار کو لات دے ماری۔
بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق فرح خان نے نے حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے پروگرام میں گفتگو کے دوران بتایا کہ انہوں نے فلمی کیریئر کے آغاز میں ایک ہدایتکار کی طرف سے نامناسب رویے کا سامنا کیا، ان کی بات کے دوران ٹوئنکل کھنہ نے بھی ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ جائے وقوع پر موجود تھیں۔
فرح خان نے نے بتایا کہ کئی سال قبل جب ایک گانے کی شوٹنگ کے دنوں کے دوران وہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں بستر پر لیٹی ہوئی تھیں تو ہدایتکار گانے سے متعلق بات کرنے کے بہانے ان کمرے میں آئے اور اُن کے پاس بستر پر بیٹھ گئے۔
ہدایت کارہ نے بتایا کہ انہیں یہ صورتحال انتہائی ناگوار لگی، جس پر انہوں نے فوری ردعمل دیا اور ہدایتکار کو لات مار کر کمرے سے نکال دیا۔
ان کی بات کے دوران ٹوئنکل کھنہ نے بتایا کہ وہ ہدایت کار کے پیچھے پیچھے گئی تھیں اور انہوں نے یہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔
فرح خان نے مذکورہ واقعے کو اُس دور کی ایک سچائی قرار دیا، جب وہ فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کی کوشش کر رہی تھیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کامیابی حاصل کرنے کے باوجود وہ اُس دن کو بھولنا نہیں چاہتیں کیونکہ اس واقعے نے انہیں اپنی وقار اور ذاتی حدود کے دفاع کی اہمیت سکھائی۔
ان کے مطابق ایسے حالات نے انہیں یہ شعور دیا کہ کام صرف اداکاری یا ہدایت کاری نہیں بلکہ اپنی آواز اور خود اعتمادی کا مسئلہ بھی ہے۔
اگرچہ فرح خان نے ہراساں کرنے کا ذکر کیا لیکن انہوں نے ہدایت کار کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی ٹوئنکل کھنہ نے ہدایت کار نام بتایا۔