لائف اسٹائل

سمیع یوسف اور عاطف اسلم کے صوفی گانے نے شائقین کے دل جیت لیے

دونوں نے گلوکاروں نے سولو پرفارمنس بھی کی، تاہم دونوں نے چند صوفیانہ کلام مشترکہ طور پر بھی پیش کیے۔

ایرانی نژاد برطانوی گلوکار و موسیقار سمیع یوسف اور گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے مشترکہ طور پر صوفیانہ کلام گائے جانے کی ویڈیو نے شائقین کے دل جیت لیے۔

دونوں گلوکاروں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے اتحاد ایرینا میں میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کی۔

دونوں نے گلوکاروں نے سولو پرفارمنس بھی کی، تاہم دونوں نے چند صوفیانہ کلام مشترکہ طور پر بھی پیش کیے۔

دونوں نے برصغیر سمیت مشرق وسطیٰ میں مقبول صوفی گانے ’دم مست قلندر‘ کو بھی ایک ساتھ گایا۔

دونوں گلوکاروں کی جانب سے ’دم مست قلندر‘ سمیت دیگر گانوں پر مشترکہ پرفارمنس کی گئی، جسے شائقین نے بہت سراہا۔

دونوں کی ایک ساتھ پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئیں اور شائقین نے دونوں کی گلوکاری اور آواز کی تعریفیں بھی کیں۔

سمیع یوسف اگرچہ برطانیہ میں پلے بڑھے، تاہم ان کے والدین کا تعلق ایران اور آذربائیجان سے ہے اور ان کے والدین کے خاندان کے بعض افراد موسیقی سے وابستہ رہے ہیں۔

سمیع یوسف نہ صرف برصغیر بلکہ مشرق وسطیٰ میں بھی مقبول ہیں جب کہ عاطف اسلم کو بھی مشرق وسطیٰ سمیت دیگر خظوں میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔

دونوں گلوکاروں کی جانب سے ’دم مست قلندر‘ پر پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور شائقین نے ان کی گلوکاری کی تعریفیں کیں۔