کھیل

ہانگ کانگ سپر سکسز: سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 120 رنز بناسکی، خواجہ نافع کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو 121 رنز کا ہدف دیا۔

ہانگ کانگ سپر سکسز کے سیمی فائنل کی آخری گیند پر پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے، قومی ٹیم کی جانب سے خواجہ نافع نے 14 گیندوں پر 50 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 120 رنز بناسکی، خواجہ نافع کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آج کویت کی ٹیم سے ہوگا۔