لائف اسٹائل

تعزیت کے لیے جانے والے جیتیندر لڑ کھڑا کر گر گئے

جیتیندر چند دن قبل چل بسنے والی اداکارہ زرین خان کی تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے، جہاں وہ سیڑھی چڑھتے ہوئے گر گئے۔

ماضی کی فلموں میں درجنوں ولنز کو اکیلے سر مارنے والے مقبول بولی وڈ ہیرو جیتیندر زرین خان کی تعزیت کے لیے جاتے وقت لڑ کھڑا کر گر ئے۔

شوبز ویب سائٹ کے مطابق 83 سالہ جیتیندر چند دن قبل چل بسنے والی اداکارہ زرین خان کی تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے، جہاں وہ سیڑھی چڑھتے ہوئے گر گئے۔

سیڑھی کا زینا چڑھنے کے دوران لڑ کھڑا کر گرنے کی جیتیندر کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں انہیں گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیتیندر کار سے اترنے کے بعد گھر میں داخل ہونے کے لیے سیڑھی کا زینا چڑھتے ہوئے لڑ کھڑا جاتے ہیں اور اپنا توازن کھو کر گر پڑتے ہیں۔

خوش قسمتی سے جیتیندر کسی چیز سے نہیں ٹکرائے اور خود ہی اٹھنے کی کوشش کی لیکن جلد ہی ان کی مدد کے لیے ڈرائیور اور وہاں موجود دوسرے لوگ آ پہنچے۔

بعد ازاں جیتیندر کے بیٹے اداکار تشار کپور نے والد کی صحت کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد روبہ صحت ہیں، انہیں کوئی چوٹ نہیں لگی۔

ان کے مطابق لڑ کھڑا کر گرنے کا واقعہ معمولی تھا، ان کے والد کو بڑی چوٹ نہیں لگی اور وہ خیریت سے ہیں۔

جیتیندر چند دن قبل انتقال کر جانے والی اداکار زید خان کی والدہ اداکارہ زرین خان کی تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے، باہر پارکنگ ایریا میں ہی وہ لڑ کھڑا کر گر گئے تھے۔