معمولی کمی کے ایک دن بعد سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں 83 ڈالر اضافےسے فی اونس سونا 4207 ڈالرپر پہنچ گیا، چاندی کی فی اونس قیمت بھی 54 ڈالر پر پہنچ گئی۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی، ایک ہزار روپے کی معمولی کمی کے ایک دن بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط کا فی تولہ سونا 8 ہزار 300 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ43 ہزار62 روپے پرپہنچ گیا۔
اسی طرح 24 قیراط کے 10گرام سونےکی قیمت7 ہزار 116 روپے اضافے سے 3 لاکھ79ہزار 854 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں 83 ڈالر کے اضافےسے فی اونس سونا 4 ہزار 207 ڈالرپر پہنچ گیا۔
دوسری جانب 228 روپے کے اضافے سے چاندی کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 662 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی 196 روپے کے اضافے سے4 ہزار 854 روپے ہوگئی، اسی طرحعالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 54ڈالرپرپہنچ گئی۔