وزیراعظم شہباز شریف کا 17 نومبر کو دورہِ کراچی متوقع
شہباز شریف دورہِ کراچی کے دوران نئی اپ گریڈیڈ شالیمار ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، وزارت ریلویز کی جانب سے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پیر (17 نومبر) کو کراچی کا دورہ متوقع ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہِ کراچی کے دوران نئی اپ گریڈیڈ شالیمار ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔
شہباز شریف اپنے دورے کے دوران کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے نئی سروس کا افتتاح کریں گے۔
وزارت ریلویز کی جانب سے شالیمار ایکسپریس کے افتتاح اور وزیراعظم کی کراچی آمد کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔