کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ سے اختلافات، سابق کپتان اظہر علی نے استعفیٰ دے دیا

سابق کپتان سرفراز احمد کو انڈر 19 اور پاکستان شاہینز ٹیم کا انچارج بنائے جانے کے بعد اظہر علی کے اختیارات محدود ہوگئے تھے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اختلافات کے باعث سیلیکشن کمیٹی سے استفعیٰ دے دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سابق کپتان اظہر علی نے اپنا استفعیٰ پی سی بی کو بھیجوا دیا جو قبول کیے جانے کا امکان ہے۔

سابق کپتان نے بطور ممبر سیلیکشن کمیٹی اور ہیڈ آف یوتھ پروگرام کام کررہے تھے، ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کو انڈر 19 ٹیم کا انچارج بنائے جانے کے بعد اظہر علی کے اختیارات محدود ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ روز قبل سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کی زمہ داریاں سونپ دی تھیں۔

اظہر علی اکتوبر 2024 سے سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے پی سی بی کے ساتھ کام کر رہے تھے۔