اوپنر بلے باز نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں آؤٹ قرار دینے پرامپائر کے ساتھ بحث کی تھی، جس کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا اور ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔ آئی سی سی
پی سی بی کی جانب سے 5 فرنچائز کو طے شدہ ویلیو کے مطابق 25 فیصد اضافے کے ساتھ کنٹریکٹ آفر کیے گئے اور انہیں کنٹریکٹ سائن کرنے کیلئے 10 دن کا وقت دیا گیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان کو آفیشل وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ، جسپریت بمراہ کو وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا، ارشدیپ سنگھ کو کوئی سزا نہیں دی گئی، آئی سی سی کا اعلامیہ جاری
سابق کپتان نے معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل اپنی چند شرائط پاکستان کرکٹ بورڈ کے سامنے رکھ دیں، پی سی بی نے 26-2025 کیلئے 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا۔
شاہین شاہ آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔
ویمنز ٹی20 بلائنڈ ورلڈ کپ 10 سے 23 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں ہوگا جب کہ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیپال، سری لنکا اور امریکا سمیت 6 ممالک شریک ہوں گے۔
افغانستان فٹبال ٹیم کا 23 رکنی اسکواڈ آج رات اسلام آباد پہنچے گا، افغانستان 23 رکنی فٹبال اسکواڈ میں 20 کھلاڑی تارکین وطن ہیں اور صرف 3 کھلاڑی افغان نیشنل ہیں۔
اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کے لیے افغانستان فٹبال ٹیم کو تاحال پاکستان کے ویزے جاری نہ ہوسکے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دفتر سے ہارون ملک کے دور میں ہونے والے اخراجات کا ریکارڈ غائب ہے، ہارون ملک 2021 سے 2025 تک پی ایف ایف این سی کے چیئرپرسن تھے۔
ویمنز ورلڈکپ کا بڑا چیلنج ہے لیکن قومی ٹیم اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہے، جنوبی افریقہ کیخلاف حالیہ سیریز سے مثبت چیزیں لے کر آگے بڑھیں گے، کپتان قومی ویمنز ٹیم فاطمہ ثنا