لائف اسٹائل

یاسر حسین کی وجہ سے اقرا عزیز اور صحیفہ جبار میں جھگڑا، ذمہ دار کون تھا؟

صحیفہ جبار خٹک کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ یاسر حسین کی وجہ سے اقرا عزیز اور اپنے درمیان ہونے والی لڑائی کے بارے میں بات کرہی ہیں۔

ماضی میں یاسر حسین کی وجہ سے اقرا عزیز اور صحیفہ جبار خٹک کے درمیان ٹورنٹو کے ایک کلب میں جھگڑا ہوا تھا، جس کے اصل ذمہ دار کا نام صحیفہ جبار خٹک نے بتا دیا۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں نے شادی سے کچھ عرصہ قبل ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا اور 2019 میں شادی کی، ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

حال ہی میں ان کی مشترکہ دوست اور ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے یاسر حسین کی وجہ سے اقرا عزیز اور اپنے درمیان ہونے والی لڑائی کے بارے میں بات کی۔

میزبان وجاہت رؤف نے انہیں ایک خیالی کہانی سنانے کے انداز میں سوال کیا کہ ان کے مطابق ٹورنٹو کے ایک کلب میں یاسر حسین صحیفہ جبار خٹک کے ساتھ بہت زیادہ دوستانہ برتاؤ کر رہے تھے، جس پر اقرا عزیز ناراض ہوگئی تھیں، اس دوران تینوں کے درمیان بدمزگی ہوئی اور پھر انہیں کلب سے باہر نکال دیا گیا۔

اس بارے میں صحیفہ جبار خٹک نے کہا کہ یہ ایک غلط فہمی تھی اور اس میں غلطی سب کی تھی۔

انہوں نے واقعے کی تفصیل بتانے سے گریز کیا، لیکن یہ واضح کیا کہ کچھ غلطی اقرا کی تھی، کچھ ان کی اپنی تھی اور کچھ غلطی یاسر کی بھی تھی۔