لائف اسٹائل

رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا شاندار پریمیئر

پریمیئر میں موجود شائقین نے فواد اور ماہرہ کی کیمسٹری کی بھرپور تعریف کی اور اس بات کا یقین ظاہر کیا کہ فلم باکس آفس پر بہترین کارکردگی دکھائے گی۔

لاہور میں فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’نیلوفر‘ کے شاندار پریمیئر کا انعقاد کیا گیا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فواد خان اور ماہرہ خان کی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ سینما میں ریلیز کر دی گئی ہے، جسے دیکھنے کے لیے شائقین میں بے پناہ جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

گزشتہ روز لاہور میں فلم ’نیلوفر‘ کا شاندار پریمیئر ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

پریمیئر میں ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ، جب کہ فواد خان نے اہلیہ صدف کنول کے ساتھ شرکت کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

فلم کے پریمیئر میں آمنہ رسول، علی ظفر، عاطف اسلم، بہروز سبزواری، راحت فتح علی خان، ریشم، سید نور، انتخاب عالم، مدیحہ امام، میرب علی، سلیم شیخ، سرمد کھوسٹ، وجاہت رؤف اور دیگر شوبز شخصیات بھی موجود تھیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

’نیلوفر‘ میں فواد خان ایک لکھاری منصور علی خان کے کردار میں نظر آئیں گے، جب کہ ماہرہ خان بصارت سے محروم مگر روشن شخصیت والی لڑکی نیلوفر کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

فلم کے پریمیئر کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کاسٹ نے کہا کہ ’نیلوفر‘ محبت اور تعلقات کے بارے میں ایک طاقتور پیغام پیش کرتی ہے اور ناظرین سے اپیل کی کہ وہ اسے سینما میں دیکھیں۔

پریمیئر میں موجود شائقین نے فواد اور ماہرہ کی کیمسٹری کی بھرپور تعریف کی اور اس بات کا یقین ظاہر کیا کہ فلم باکس آفس پر بہترین کارکردگی دکھائے گی۔