کاروبار

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 4 لاکھ 44 ہزار کا ہوگیا

41 روپے کی کمی سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار چار روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام چاندی کا ریٹ 5 ہزار 147 روپے ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمت میں چند روز کے اضافے کے بعد کچھ کمی ہوگئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 6004 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 315 روپے کی کمی ہوئی جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار 799 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 27 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 218 ڈالر پر آگیا۔

دوسری جانب، 41 روپے کی کمی سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار چار روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام چاندی کا ریٹ 5 ہزار 147 روپے ہے۔