Dawn News Television

شائع 06 اگست 2012 10:39am

خیبر ایجنسی میں دھماکے سے پانچ عسکریت پسند ہلاک

پشاور: خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے اہم کمانڈر سمیت پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ باڑہ کے علاقے میں سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ  بم پھٹنے سے پانچ عسکریت ہلاک  ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک اہم عسکریت پسند کمانڈر بھی شامل ہے۔

دوسری جانب باڑہ کے علاقے سورخاص میں ایک مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔

Read Comments