پاکستان

درزی نے گاہک کو قتل کردیا

بنی گالہ میں کپڑے وقت پر نہ سینے پر ٹیلر نے اپنے گاہک کو قتل کردیا۔

اسلام آباد: راولپنڈی کے علاقے موہرا نور میں ٹیلر نے اپنے گاہک کو وقت پر کپڑے نہ دینے پر  قتل کردیا۔ ٹیلر کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کا گاہک مذاق کررہے تھے جب اس نے پستول نکال کر اسے قتل کردیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق بانی گالا نے ٹیلر کو گرفتار کرلیا ہے جو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

ہلاک ہونے والے شاہ نواز کے کزن کا کہنا ہے کہ ٹیلر، ذیشان نے کپڑوں کے تنازعے پر اسے قتل کیا۔ حالانکہ کچھ ذرائع کے مطابق شاہ نواز کے کزن کی اس ٹیلر کے ساتھ دشمنی تھی اور اس نے اس محض اس موقع کا فائدہ اٹھایا تھا۔

معلومات کے مطابق، شاہ نواز اپنے کپڑے لینے ٹیلر جس کا نام ذیشان شیروالی تھا،  کی دکان گیا اور اس سے اپنے سلے ہوئے کپڑوں کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ ٹیلر نے اس دن کپڑےسی کر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن کپڑے وقت پر تیار نہ ہونے کی وجہ سے دونوں کے درمیان تلخ کلامی اور پھر جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران اچانک ذیشان نے پستول نکالی اور اپنے گاہک، شاہ نواز کو فائرکرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیلر نے خود اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ سوال جواب کے دوران اس نے اپنے گاہک، شاہ نواز کو قتل کرنے کا اقرار بھی کیا اور یہ بھی بتایا کہ وہ اس کا قریبی دوست تھا۔

ٹیلر نے کسی بھی ہاتھاپائی کی تردید کی اور بتایا کہ وہ دونوں مذاق کررہے تھے جب اس نے پستول نکال کر شاہ نواز کو قتل کیا۔

بعد ازاں، ذیشان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے جسمانی ریمانڈ کے لیئے چار دن کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

۔