نئی دہلی: ہندوستان کی مشہور زمانہ کرکٹ لیگ آئی پی ایل اپنے ٹائٹل اسپانسر "ڈی ایل ایف" سے محروم ہو گئی ہے۔
پانچ سال تک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے منسلک رہنے کے بعد دہلی لینڈ اور فائنانس(ڈی ایل ایف) نے خود کو مہشور لیگ کی مرکزی اسپانسرشپ سے علیحدہ کر لیا ہے۔
رئیل اسٹیٹ کے بڑے ادارے ڈی ایل ایف کے گروپ ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجیو تلوار نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا آئی پی ایل کے ساتھ معاہدہ اسٹریٹیجک نوعیت کا تھا۔
تلوار کے مطابق وہ اس معاہدے کے ذریعے ہندوستان کے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں خود کو مرکزی برانڈ کے طور پر متعارف کروانا چاہتے تھے۔
مذکورہ معاہدے کے تحت ڈی ایل ایف کو ایک نیا معاہدہ نہ کرنے کا اختیارحاصل تھا۔
جولائی میں چالیس ملین امریکی ڈالرکا یہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد آئی پی ایل کو اب نیا اسپانسر تلاش کرنا ہو گا۔