لندن: انگلینڈ جنوبی افریقہ کو سیریز کے چوتھے میچ میں شکست دے سیریز میں 1۔2 کی برتری حاصل کر لی۔
لارڈز کے تاریخی مقام پر کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک نے ٹاس جیت کر پروٹیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
جنوبی افریقی قائد گریم اسمتھ اور اوپنر ہاشم آملا نے اپنی ٹیم کو 68 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔ اسمتھ اسی مجموعے پر 29 رنز بنا کر ڈرن باک کا شکار بن گئے۔
جنوبی افریقہ نے پچیسویں اوور میں اپنی سنچری مکمل کی تو ہاشم آملا 45 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
اس کے بعد اسکور میں صرف پندرہ رنز کے اضافے سے پروٹیز نے دو وکٹیں گنوائیں۔ ڈومینی 18 اور فیف ڈیو پلیسس کی اننگ صرف ایک رن تک محدود رہی۔
اے بی ڈی ویلیئرز اور ایلگر نے پانچویں وکٹ کے لیے 51 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو کچھ سہارا دیا تاہم اس موقع پر ڈی ویلیئرز اپنے ساتھی کو داغ مفارقت دے گئے۔ انہوں نے 39 رنز بنائے۔
صرف آٹھ رنز کے اضافے سے وین پارنیل کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش میں جیمز ٹریڈ ویل کی تیسری وکٹ بن گئے۔
ایلگر نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اسکور کو 214 تک پہنچایا۔ وہ 35 رنز بنانے کے بعد اسٹیفن فن کی گیند پر وکٹ کو کیچ دے بیٹھے۔
ایک رن کے اضافے کے ساتھ ہی انگلش ٹیم کو ایک اور کامیابی حال ہوئی جب میکلیرن آہستہ دوڑنے کے باعث رن آؤٹ قرار دیے گئے۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اوورز میں 220 کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔
انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو صرف دو کے مجموعے پر کپتان کک اتنے ہی رنز بنا کر ڈڈیل اسٹین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
اس کے بعد تجربہ کار ای این بیل اور جوناتھن ٹروٹ نے پروٹیز بولرز کے لیے وکٹ کا حصول مشکل بنا دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 141 رنز جوڑے۔
ایک سو تینتالیس کے مجموعی اسکور پر ٹروٹ کو ایلگر کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیر لانے کی پاداش میں آؤٹ قرار دیے گئے۔ انہوں نے 48 رنز بنائے۔
ایک سو چھپن پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ گری تو جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی میچ میں واپسی کی امید جگمگا اٹھی تاہم بیل ان کا یہ سپنا چور کردیا۔
اسکور جب 86 تک پہنچا تو بیل 88 رنز کی خوبصورت اننگ تراشنے کے بعد اسٹین کا شکار بنے۔ انہوں نے آٹھ چوکے جبکہ ایک گیند کو شائقین کے درمیا ن پہنچایا۔
اس کے بعد آنے والے بلے باشوں نے مزید کوئی وکت نہ گرنے دی اور اپنی ٹیم کو میچ میں چار وکت سے کامیابی دلانے کے ساتھ ساتھ سیریز میں ناقابل شکست برتری دلا دی۔
ای این بیل کو شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔