Dawn News Television

شائع 03 ستمبر 2012 08:25am

امریکی مسلم مغرب سے دوریاں ختم کرنے میں مددگار رہے، شیری

واشنگٹن:امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ امریکا میں مقیم مسلمان، مغرب اور مسلم دنیا کے درمیان دوری کو ختم کرنے میں مددگار رہے ہیں۔

امریکا میں پاکستان کی سفیر نے اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے زیراہتمام ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ امریکی مسلمان مختلف مذاہب کے افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور دنیا میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسلام کے بارے میں غلط تاثر پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات مغرب میں مقیم مسلمان مشکلات کا شکار ہوتے ہیں لیکن یہ تاثر مسلمان برادری مل کر ہی ختم کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں بھی جمہوریت کو پسند کیا گیا ہے۔

انہوں نے پاکستان میں عورتوں کے حقوق کے حوالے اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیئے ہونے والی پیش رفت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں ہمیشہ عورتوں کو اچھے عہدے پر بھرتی کیا گیا ہے۔

Read Comments