Dawn News Television

شائع 04 اکتوبر 2012 02:44pm

پاک روس تعلقات میں نئے عہد کا آغاز ہورہا ہے، حناربانی

اسلام آباد: روسی وزیر خارجہ سر گئی لاروف کے ساتھہ دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ھوئے پاکستانی وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ھر پاکستانی کی خواھش ھے کہ روس سے تعلقات بڑھے۔

حنا نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ کے ساتھہ عالمی اور علاقائی چیلنجز پر بات ہوئی ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان اور روس میں نئے تعلقات کا آغاز ہورہا ھے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی وزیر خارجہ کے ساتھہ مزکرات میں عالمی اور علاقائی چیلنجز پر بات ہوئی ہے۔

انہوں نے روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان خطے کے امن اور استحکام کے لیے اہم ھے۔

 حنا ربانی نے کہا کہ روس کے ساتھہ تعلقات کو بڑہانا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ھے کہ پاکستان اور روس کے صدور جلد ملاقات کرینگے۔

حنا ربانی کھر کا مزید کہنا تھا کہ روس نے ماضی میں پاکستان کی ترقی میں اھم کردار ادا کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ مہمان نوازی پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی حالات کے تناظر میں پاک روس تعلقات اہم ہیں۔

لاروف کا کہنا تھا کہ محلتف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ھوا ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات فروغ پائیں گے۔

سرگئی لاروف نے کہا کہ صدر زداری کی انسداد منشیات کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔

Read Comments