Dawn News Television

شائع 06 اکتوبر 2012 01:55am

قوم پرستوں کو جواب، پیپلزپارٹی کا حیدرآباد میں جلسے کا اعلان

کراچی: پیپلز پارٹی نے قوم پرستوں کو جواب دینے 15 اکتوبر کو حیدرآباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بلاول ہائوس کراچی میں صدرزرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کااجلاس  ہوا، اجلاس میں صدر کو بلدیاتی آرڈیننس کےبعد کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

اس موقع پرصدر کی جانب سے سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں جنگی بنیادوں پر ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔

صدر آصف علی زرداری نے صوبائی وزیر آغا سراج درانی کو بلدیاتی آرڈیننس پر ناراض اتحادیوں کو منانے کا ٹاسک بھی دیا  اور قوم پرستوں کو جواب دینے کے لئے پندرہ اکتوبر کو حیدرآباد میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی میں پیپلز پارٹی کا خون شامل ہے، تنقید کرنے والے انہیں جمہوریت نہ سکھائیں۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ترامیم کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے ہدایت کی ہے کہ بات چیت کے دروازے کھلے رکھے جائیں اور وہ چاہتے ہیں کہ انتخابات سے قبل اتحادی ساتھ آجائیں۔

Read Comments