Dawn News Television

شائع 17 اکتوبر 2012 09:51am

ملالئے کو نوبل انعام ملنا چاہیے، انجلینا جولی

ہالی ووڈ کی سپر اسٹار اور اقوام متحدہ کی سفیربرائے خیر سگالی انجلینا  جولی نے کہا ہے کہ ملالئے یوسف زئی کا نام نوبل امن انعام کے لیے زیر غور آنا چاہیے۔

اپنے ایک مضمون میں جولی نے طالبان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والی سوات کی چودہ سالہ طالب علم کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

جولی کے مطابق ملالئے پر حملے کا ان کے بچوں کو بھی دکھ ہے۔

ان کی بیٹی زاہرہ کا کہنا ہے کہ ملالئے کو نا صرف اعزاز سے نوازنا چاہئے بلکہ اس کا ایک مجسمہ بھی بنانا چاہئے۔

ہالی ووڈ سپر اسٹار کی چھ سالہ بیٹی شیلو کو ملالئے کے ساتھ اس کے پالتو جانوروں کی بھی فکر لاحق ہے۔

جولی نے مضمون میں مزید لکھا کہ ان کی بچوں کو ملالئے کے والدین سے بھی دلی ہمدردی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نوبل کمیٹی کو نوبل انعام کے لیے ملالئے کے نام پر ضرور غور کرنا چاہئے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی ہر بچی کو ملالئے کے لیے آواز اٹھانی چاہئےکیونکہ 'اب ہم سب ملالہ ہیں' ۔

جولی نے دنیا بھرمیں کام کرنے والی تنظمیوں سے پاکستان میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے فنڈز جمع کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

Read Comments