Dawn News Television

شائع 18 اکتوبر 2012 12:51am

شمالی وزیرستان آپریشن سے ملک مزید غیرمحفوظ ہوجائیگا: نثار

اسلام آباد: وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ سیاسی وعسکری قیادت مشاورت کے بعد مشترکہ طور پر کرے گی۔ جبکہ چوہدری نثار نے خبردار کیا ہے کہ آپریشن کیا گیا تو ملک مزید غیر محفوظ ہو جائے گا۔

بدھ کے روز سینٹ اجلاس کے دوران وزیرداخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ تحریک طالبان کےترجمان  احسان اللہ احسان کے سر کی قیمت  دس کروڑروپے مقرر کردی گئی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا خفیہ اطلاعات کے مطابق مولوی فضل اللہ کو کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ نےکہا کہ طالبان اگرہتھیار پھینک دیں تو ان کے لیےعام معافی ہے۔ رحمان ملک نےکہا کہ بلوچستان میں شرپسندوں کیخلاف  کارروائی جاری ہے، آئندہ چار سے پانچ ماہ بہت اہم ہیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا

کہ حکومت شہریوں کے تحفظ کیلیے توکچھ کر نہیں رہی البتہ بغیر کسی ہوم ورک کے وزیرستان آپریشن کی باتیں کی جارہی ہیں۔

۔چوہدری نثار نے خبردار کیا کہ فوجی آپریشن ہوا توملک مزید غیرمحفوظ ہوجائے گا۔

Read Comments