Dawn News Television

شائع 22 اکتوبر 2012 02:11pm

نوشہرہ میں دھماکہ، دو زخمی

نوشہرہ: ضلع نوشہرہ میں واقع جہانگیرہ صوابی روڈ پر پیر کے روز دھماکا ہوا ۔

دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے لیکن ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاح نہیں ہے۔

خبر کے مطابق بارودی مواد نجی بینک کے قریب موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بم دھماکے کا نشان خیبرپختوانخوا کے وزیراعلٰی امیر حیدر خان ہوتی کا قافلہ تھا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کے قافلے کو صوابی جہانگیرہ روڈ پر اس وقت موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جب وہ صوابی چوک میں سڑک کا افتتاح کرنے کے لئے جا رہے تھے، وزیر اعلی کا قافلہ دھماکے سے قبل وہاں سے گزر کر آگے نکل گیا جس کے باعث وہ محفوظ رہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں2راہگیر زخمی ہوئے جبکہ دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے متعدد مشکوک افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔

وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی نے دھماکے کے باوجود بھی سڑک کا افتتاح کیا اور جلسہ عام سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے اب بھی مذاکرات کے لئے تیارہیں تاہم اگر وہ مذاکرات پر آمادہ نہیں تو ہم بھی وطن کی بقا کا جنگ جاری رکھے گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور مزید قربانیوں کے لئے بھی تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں اور امن کے پیرکار ہیں۔

Read Comments