☰
بلوچستان میں دھماکہ، دو ایف سی اہلکار ہلاک
بلوچستان کے علاقے ژوب کے قریب پاک ۔ افغان سرحد سے گرفتار کیے گئے دو مشکوک افراد کو ایف سی ہیڈ کوارٹرز لایا جارہا تھا کہ مشکوک افراد کے سامان میں رکھا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار موقعے پر ہی ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Read Comments