Dawn News Television

شائع 18 نومبر 2012 11:27am

قبائلی علاقوں میں بم دھماکوں سے پانچ افراد ہلاک

پشاور میرانشاہ:افغان سرحمد کے قریب پاکستان کے قبائلی علاقوں میں سڑک کنارے نصب کیے گئے دو علیحدہ بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس دو اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا کانوائے میرعلی میں معمول کے گشت پر تھاکہ روڈ کےقریب نصب بم پھٹ گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھاکہ دو اہلکار موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے۔

 دھماکےمیں سات اہلکارزخمی بھی ہوئےجنہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

سیکیورٹی فورسز ذرائع کا کہناہےکہ دھماکہ ریموٹ کنڑول کےذریعے کیاگیا۔ فورسزنے علاقے کوگھیرےمیں لیکردہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

ڈان سے گفتگو کے بعد تحریکِ طالبان پاکستان کے جنداللہ گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے اسے ڈرون حملے میں مرنے  والے کمانڈر احمد بنگالی کی ہلاکت کا ردِ عمل قرار دیا۔

دریں اثنا سینئر مقامی افسر شین قمر کے مطابق اتوار کو خیبر کے قبائلی علاقے شن قمر میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین مزدور ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مزدور گدھے پر تعمیراتی سامان لے کر جا رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا، انٹیلی جنس ذرائع نے بھی حادثے کی تصدیق کی ہے۔

Read Comments