Dawn News Television

شائع 25 نومبر 2012 04:47pm

رحمان ملک کی ڈیرہ اسماعیل خان دھماکے کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے بم دھماکے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکان میں رکھے ہوئے ریمورٹ کنٹرول بم کاپتہ لگایا جاسکتا تھا۔

انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کمشنری بازار میں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

 رحمان ملک نے ڈی آئی جی ڈیرہ اسماعیل خان کو فون کیا اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔

 وزیر داخلہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکان میں رکھے گئے ریمورٹ کنٹرول بم کاپتہ لگایاجاسکتا تھا۔

 انہوں نے حکم دیا کہ جس دکان میں دھماکہ ہوا ہے اس کے مالک کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے۔

 وزیر داخلہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور موقع پر موجود افسران کی ڈیوٹی کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔

 رحمان ملک نے آئی جی خیبرپختونخواہ کو بھی فون کیا اور دریافت کیا کہ جلوس کا روٹ مکمل طور کلئیر کیوں نہیں کیا گیا تھا۔

Read Comments