Dawn News Television

شائع 16 دسمبر 2012 11:26am

پشاور: فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد ہلاک

پشاور: پشاور کے علاقے پاوا کئی میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو دہشتگردوں نے فرار کا راستہ نہ ملنے پر خود کو اڑا لیا۔

اس آپریشن میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

سی سی پی او پشاور، امتیاز الطاف کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

ان کے مطابق دو دہشتگرد حلیے سے ازبک دکھائی دیتے ہیں ۔۔آپریشن مکمل ہونے کے بعد میڈیا کو انہوں نے بتایاکہ پاؤکہ کے علاقے سے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق دیشت گردوں نے گھر میں مورچہ بند ہوکر پولیس پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئ۔

ڈان نیوز کے مطابق دہشتگردوں نے ایک گھر میں موجود مکین کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔

پولیس کمانڈوز اور ریپڈ فورس کے اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج کے دستوں نے بھی کارروائی میں حصہ لیا اور سرچ آپریشن مکمل کیا۔

عسکری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے پانچوں دہشت گرد ازبک تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جدید اسلحے سے لیس تھے۔

خیبر پختونخواہ  کے وزیرِ اطلاعات، میاں افتخار کے مطابق اس واقعے کا تسلسل رات کو ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے سے ہے۔   یہ وہی عسکریت پسند ہیں جنہوں نے رات کے وقت پشاور ائیرپورٹ پر حملہ کیا تھا اور سیکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے تھے۔

ڈان نیوز سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ ایرپورٹ حملے میں دس دہشتگرد شامل تھے جن میں سے پانچ فرارہونے کی کوشش میں پاؤکئی میں داخل ہوئےاور ایک زیرتعمیرعمارت میں پناہ لے لی تھی۔

میاں افتخار کے مطابق پولیس کی سخت نفری کی وجہ سے دہشتگرد فرار نہ ہوسکے اور ایئرپورٹ کے قریب ہی ایک گھر میں پناہ لی تھی۔

ایک عینی شاہد  نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ مکان میں پانچ دہشت گرد موجود تھے۔

Read Comments