Dawn News Television

شائع 23 دسمبر 2012 01:33am

بشیر بلور کی وفات پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور خیبر پختونخواہ کے سینیئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی وفات پر وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز قومی پرچم سرنگوں رہیگا۔

صدر آصف علی زرداری سمیت ملک کے تمام نامور سیاستدانوں نے پشاور خودکش حملہ کی شدید مذمت کی اوراسکے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

بشیر بلور کا جسد خاکی اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے اورانکی نماز جنازہ بروز اتوار دو بجے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین سید پیر حسین روڈ پر واقع انکے آبائی قبرستان میں ہوگی۔

خیبر پختونخوا کی حکومت نے تین روزہ اور عوامی نیشنل پارٹی نے دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثناء پیپلز پارٹی سندھ اور صوبائی حکومت نے ایک ایک  دن کے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ نے تین دن روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اسکے علاوہ اے این پی بلوچستان نے  کوئٹہ میں ہڑتال اور صوبے بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Read Comments