Dawn News Television

شائع 28 دسمبر 2012 01:01am

ایک نئے بھٹو کی آمد

پاکستان کی سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو اور صدر زرداری کے بیٹے، بلاول بھٹو زرداری نے 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں اپنی والدہ کی پانچویں برسی پر جمع لوگوں سے اپنے پہلے خطاب  کے ساتھ ہی اپنے سیاسی کیریئرکا بھی آغاز کیا ۔

' بھٹو ایک جذبہ ہے، ایک محبت ہے،' انہوں نے کہا۔ ' تم کتنے بھٹو ماروگے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا۔ '

'اس ملک میں دو طرح کی قوتیں ہیں: ایک آمریت کا راستہ ہے اور دوسری جانب لوگوں کی قوت ہے۔ ایک طرف ہم دہشتگردوں کے سامنے ایک دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور دوسری جانب وہ ہیں جو ان کا نام لینے سے بھی ڈرتے ہیں،' بلاول نے اپنی تقریر میں کہا۔

ان کی عمر ابھی 24 برس ہے  اور کیا آپ سمجتھے ہیں کہ وہ پاکستان کی سیاست اور جمہوریت کیلئے ایک اہم موڑ ثابت ہوسکیں گے۔

کیا ملک کے درپیش اہم ترین چیلنجز، خصوصاً جاری دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں وہ ثابت قدم رہ پائیں گے؟

اور کیا آپ سمجھتے ہیں کہ کیا بلاول سیاسی اعتبار سے اتنے پختہ ہیں کہ وہ پاکستانی سیاست کے اتار چڑھاؤ اور اس کی کیفیت کو سمجھ سکتے ہیں؟

پاکستانی سیاست سے جُڑے اس اہم سوال پر ڈان ڈاٹ کام کو آپ کے خیالات اور تبصرے کا انتظار رہے گا۔

Read Comments